اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں رہا، افغانستان کے لیے جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں، کسی اور نے نہیں دیں، پاکستان کو افغانستان کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں ملا۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں رہا،پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کی پاسداری کی، ہمسایہ ملک کے ساتھ بھی پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔
افغانستان کے لیے جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں، کسی اور نے نہیں دیں، پاکستان کو افغانستان کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں ملا، پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا، سرحد پار سے حملے جاری، دہشتگرد افغانستان کی سرزمین استعمال کر کے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں، کارروائی کے بعد دہشتگرد دوبارہ افغانستان واپس چلے جاتے ہیں، دہشتگردوں کے افغانستان میں محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، طلال چوہدری نے کہا کہ افغان حکومت کے اہم عہدیداروں پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزامات ہیں۔پاکستان نے دہشتگردی کے ثبوت عالمی برادری کو فراہم کیے، پاکستان نے واضح کیا کہ امن کے لیے یکطرفہ ذمہ داری قبول نہیں کی جا سکتی