اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ بھی کلیئر کرتی ہے کہ بھارتی جارحیت غیر قانونی اور بے ثبوت تھی اور پاکستان کا جواب مکمل جائز تھا،افغان پاکستان سرحد پر پاکستان کی کارروائی موازنہ بھارتی غیرقانونی حملوں سے کرنا سراسر غلط اور نامناسب ہے۔ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغانستان پاکستان سرحد پر ٹی ٹی پی خارجیوں کے مستند دہشت گرد کیمپوں پر پاکستان کی کارروائی کا موازنہ بھارت کے بہاولپور و مریدکے میں مساجد اور مدارس پر غیر قانونی حملوں سے کرنا سراسر غلط اور غیر مناسب ہے۔
اقوامِ عالم اور اقوام متحدہ بھی افغان طالبان کے زیرِ سایہ افغانستان میں دہشت گردی سے خائف ہیں اور پاکستان میں آئے روز افغانستان سے آئی دہشت گرد تشکیلیں اور دہشت گرد اسکا واضح ثبوت ہیں۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پہلگام پر بھارت آج تک ثبوت نہ دے سکا؛ جبکہ پاکستان نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ بھی کلیئر کرتی ہے کے بھارتی جارحیت غیر قانونی اور بے ثبوت تھی اور پاکستان کا جواب مکمل جائز تھا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ باقی بھارت اور اسکی پروکسی خوارج اور اسکے ہمدردوں کا کسی بھی قسم کا شک ہم نے کل بھی دور کیا تھا اور آج بھی، الحمدُ للّٰہ