اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرک کے تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پولیس کے بہادر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست اور قوم دہشتگرد عناصر کے خلاف متحد ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا اور فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ مشکل گھڑی میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، شہید پولیس اہلکاروں نے وطن اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اعلیٰ مثال قائم کی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور درندہ صفت کارروائی ہے، قوم پولیس کے بہادر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست اور قوم دہشتگرد عناصر کے خلاف متحد ہیں۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی