اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان ریلوے کے نظام میں ٹرین آپریشن چلانے کے لیے بوگیوں کی کمی تاحال پوری نہیں ہو سکی، جس کے باعث مسافر اور آپریشنل دونوں سطحوں پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دستاویزی اعداد و شمار کے مطابق 106 مسافر ٹرینوں کے لیے مجموعی طور پر صرف 1058 بوگیاں دستیاب ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بوگیوں کی قلت کے باعث 113 بوگیوں کو سالانہ مرمت کے بغیر ہی مختلف ٹرینوں کے ساتھ شامل کر دیا گیا ہے۔
بغیر مرمت بوگیوں کے استعمال سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر معمول بن چکی ہے جبکہ دورانِ سفر ڈی ریلمنٹ اور تکنیکی خرابیوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جو مسافروں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت 442 سے زائد کوچز مرمت کی غرض سے مختلف ورکشاپس میں موجود ہیں، تاہم وسائل اور وقت کی کمی کے باعث مرمتی عمل سست روی کا شکار ہے۔ ماہرین کے مطابق بوگیوں کی بروقت مرمت اور نئے کوچز کی شمولیت کے بغیر ریلوے آپریشن کو محفوظ اور مستحکم بنانا ممکن نہیں