وینزویلا 30 سے50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریگا، ٹرمپ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے، تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت ہوگا اور رقم میرے کنٹرول میں ہوگی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا۔

رقم وینزویلا اور امریکا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال ہو۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا سے تیل امریکا پہنچایا جائے گا جبکہ وزیر توانائی کرس رائٹس سے منصوبے پر عمل درآمد کا کہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق وینزویلا سے خام تیل امریکا میں ریفائنریز کو برآمد کیا جائے گا۔

امریکا نے دسمبر کے وسط سے وینزویلا کے تیل درآمدات کو روک رکھا ہے۔توقع ہے کہ امریکی تیل کمپنیوں کے سربراہ وینزویلا میں سرمایہ کاری پر گفتگو کے لیے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی افواج نے گزشتہ ہفتے وینزویلا کیصدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر امریکا منتقل کیا تھا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.