اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئٹہ,بلوچستان حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذاسلحے کی نمائش، ڈبل سواری ، جلسوں اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائدکوئٹہ حکومتِ بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے متعدد سرگرمیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور 30 روز تک برقرار رہیں گی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالے شیشوں کا استعمال، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، دھرنوں، جلوسوں اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہروں کو ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسی چیز سے ڈھانپنے پر بھی پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدامات صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہیں۔
آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔