تیل و گیس کے شعبے کو درپیش چیلنجز جلد از جلد حل کیے جائیں، اسحاق ڈار

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ تیل و گیس کے شعبے کو درپیش چیلنجز جلد از جلد حل کیے جائیں، تیل و گیس کے شعبے کو محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سیکٹر سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں آف شور اور آن شور تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں گیس سیکٹر میں جاری اصلاحات اور طویل المدتی ترقی کے لیے مکمل ہونے والی مطالعاتی رپورٹس پر بریفنگ دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق گردشی قرضے کے تصفیے اور مقامی تیل و گیس کی پیداوار بڑھا کر ایل این جی سپلائی بہتر بنانے کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی،اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ تیل و گیس کے شعبے کو درپیش چیلنجز جلد از جلد حل کیے جائیں

ملکی تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی توانائی سلامتی کی حکمت عملی کی اہم ترجیح ہے۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ تیل و گیس کے شعبے کو محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر بحری امور، معاون خصوصی طارق باجوہ، متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام اور نمایاں کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.