ایران، امریکہ کشیدگی، پاکستان نے پس پردہ سفارتی کوششیں تیز کر دیں

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے لیے ایک بار پھر اپنی سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد پس پردہ کوششوں کے ذریعے متعلقہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ سول و عسکری حکام اس سلسلے میں چین، قطر، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر سمیت دوست ممالک کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان سفارتی مشاورتوں کا بنیادی مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور اسلام آباد مفاہمت کے تحت طے پانے والے معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی کا حالیہ دورہ پاکستان بھی انہی سفارتی رابطوں کا حصہ ہے، جس کے دوران علاقائی صورتحال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق حالیہ صورتحال میں پاکستان ایک مرتبہ پھر عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے حوالے سے اہم سفارتی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار روزانہ کی بنیاد پر دوست ممالک کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں اور تازہ ترین صورتحال پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کے امریکی محکمہ خارجہ، وائٹ ہاؤس اور متعلقہ امریکی اداروں کے ساتھ بھی سفارتی رابطے جاری ہیں۔ ان کوششوں کا بنیادی مقصد پہلے دونوں فریقین کے درمیان حملوں کا سلسلہ رکوانا اور اس کے بعد مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.