امریکی مفادات پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، صدرٹرمپ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور متعدد ایرانی میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیئے گئے۔

ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم امریکی دفاعی نظام نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر سخت حملہ کیا جائے گا اور امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو ”نیا کینسر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا نے مل کر ان کے خاتمے کی کوشش کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیے کو ایف 35طیاروں کی فروخت پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اعتراض مسترد کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کوئی مجھے یہ نہیں بتاسکتا کہ ہمیں کیا فروخت کرنا چاہیے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.