تربت سے دو روز قبل اغوا کئے گئے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔معاون میڈیا امور برائے وزیر داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق تربت سے ملنے والی 6لاشیں مغوی مزدوروں کی ہیں، شہید 6مزدوروں میں سے 4کاتعلق پنجاب اور 2کا خیبر پختونخواسے ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے 2روز قبل 7مزدوروں کو کیچ کے علاقے کلاتک سے اغوا کرلیا تھا، مغوی مزدوروں میں سے ایک کو اغوا کے فوری بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد دیگر 6مزدوروں کو ساتھ لے گئے تھے جن کی لاشیں تربت میں ناصرآباد سے ملیں ہیں۔

بلوچستان کے ضلع تربت سے دو روز قبل اغوا کیے گئے 6مزدوروں کی گولیاں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق تربت سے اغوا ہونے والے 6افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو گولیاں ماری گئی تھیں، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات اور لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے مقتولین میں بہاولپور کے تین رہائشی محمد تیمور ولد محمد رفیق، محمد وزیر ولد محمد رمضان اور محمد پرویز ولد بشیر احمد کے علاوہ ضلع لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے رہائشی محمد ارشد ولد محمد رفیق شامل ہیں۔جبکہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مقتولین میں بونیر کے امجد خان ولد زری بان شاہ اور صوابی کے یحیی ولد نوروز خان شامل ہیں۔ بلوچستان کے معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ تربت سے ملنے والی لاشیں اغوا ہونے والے چھ مزدوروں کی ہیں۔

شہید کیے جانے والے مزدوروں میں سے چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، 7مزدوروں کو دہشت گردوں نے دو روز قبل تربت کے علاقے کلاتک سے اغوا کیا تھا۔بابر یوسفزئی کے مطابق سات میں سے ایک مزدور کو اغوا کے فورا بعد فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا، 6مزدوروں کو دہشت گرد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں بھی 5غیر مقامی مزدوروں کو شہید کیا گیا تھا، یہ تمام مزدور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر کے علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے تھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی جانب سے 6مزدوروں کو شہید کرنے کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بے گناہ مزدوروں کو شہید کرکے بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں نے مزدوروں کو نشانہ بنا کر نا صرف معصوم جانیں چھین لیں بلکہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کے روزگار پر بھی حملہ کیا، یہ درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔دوسری طرف بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے کہا ہے کہ روزگار کا جھانسہ دے کر پنجاب سے بلا کر یرغمال بنائے گئے 12افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.