حکومت شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، میر سرفراز بگٹی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہید ملک شینگل کے خاندان سے کیے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنا دیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید ملک شینگل کے فرزند جنید خان اور بھائی ملک اجمل خان کو محکمہ زراعت میں تعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے تقرری کے آرڈرز ان کے حوالے کر دیے اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کی عزت، کفالت اور بحالی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی شہید ملک شینگل کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مشکل وقت میں ان کے خاندان کا سہارا بن کر نہ صرف وعدہ پورا کیا بلکہ شہداء کے اہل خانہ کی دلجوئی کی ایک بہترین مثال بھی قائم کی۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔ وزیراعلی نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

نوشکی میں کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی مثر کارروائیوں کے ذریعے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں بلوچستان کے امن اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دہشت گرد عناصر نہ پہلے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ آئندہ کامیاب ہوں گے کیونکہ ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے خلاف قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے میں پائیدار امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس پرمبنی کارروائیاں اور مثر اقدامات بلا تعطل جاری رہیں گے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.