سوات خودکش بم دھماکے میں 14افراد شہید،پولیس اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ضلع سوات کے تھانے کبل کے مرکزی دروازے کے سامنے پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا ہے جس میں پولیس اہلکار اور سویلین سمیت 14 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ تھا جس سے تھانے کے دروازے کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔ سوات پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی زیر قیادت جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقے میں ممکنہ سہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے

دھماکے میں شہداء اور زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سوات منتقل کیا گیا ہے۔خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ ابتداء تحقیقات حملہ آور کے افغانی ہونے کی نشان دہی کر رہی ہیں -ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کا پتہ لگا کر ان کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 9افراد شہید اور 18زخمی ہو گئے، اموات میں اضافے کاخدشہ ہے۔ آرپی اومالاکنڈ ڈویژن سید فدا حسین شاہ نے کہا کہ دھماکا کبل پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب کبل چوک پر اس وقت ہوا، جب وہاں مقامی نوجوانوں کا احتجاج جاری تھا، دھماکے سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے،اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، کبل پولیس سٹیشن کے مین گیٹ پر ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا۔

خودکش حملہ آور پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، پولیس جوانوں نے خودکش حملہ آور کو پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے سے روک دیا جس پر حملہ آور نے گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا،پولیس کمپاؤنڈ میں کبل پولیس سٹیشن، پولیس لائن کبل اور سہولت مرکز سمیت دیگر دفاتر قائم ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کبل چوک میں امن کے لئے مظاہرہ کیا جارہا تھا۔ دھماکہ میں متعدد پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،امدادی کارروائیاں کر لی گئیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے ایک انسانی سر بھی ملا ہے، جس کے حوالے سے شبہ ہے کہ یہ مبینہ طور پر خودکش حملہ آور کا ہو سکتا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.