اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک اور گنتی کی آواز آ رہی ہے،بلاول بھٹو اچھی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو کو آخری بال تک لڑائی کرنی چاہیے، بلاول بھٹو کو 10اگست تک الٹی گنتی رکھنی چاہیے، 10اگست کے بعد گنتی سیدھی ہو جائے گی،(ن)لیگ آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں اپوزیشن کا کردار نبھائے گی، آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو گا، پیپلز پارٹی نے انتہائی غیر سنجیدہ الزامات بہت سنجیدگی سے لگائے ہیں،کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ ملکر سازش کی گئی،ایک ایک کا نام ثابت کریں گے
میرا الزام ثابت نہ ہو تو جو سزا دیں گے لینے کو تیار ہوں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنے کارکن کے قتل کا الزام غیرسنجیدہ ہے، ایک بیان آ رہا ہے کہ بزرگ آدمی ہارٹ اٹیک سے فوت ہوئے، ابھی طے نہیں ہوا کہ ڈنڈا لگنے یا ہارٹ اٹیک سے وفات ہوئی، پیپلز پارٹی نے ایل اے 31کے اپنے امیدوار پر قاتلانہ حملے کا کہا، پتا چلا کہ ایل اے 31کے امیدوار کو گالیاں نکالی گئیں، کیا گالیاں نکالنے سے قاتلانہ حملہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک افواہ اڑائی گئی کہ پیپلزپارٹی کے ایم این اے کو زخمی کر دیا گیا لیکن پتہ کروایا گیا تو ایک ایم این اے گاڑیوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز میں آئے،فائرنگ کی،یہ سب ووٹنگ روکنے کیلئے سانگھڑ کے ایم این اے صلاح الدین جونیجو نے کیا اور جب صلاح الدین جونیجو چوتھے پولنگ اسٹیشن پر گئے تو عوام نے شور شرابہ کیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ایم این اے کا بازو ٹوٹ گیا ہے تو ہسپتال لائیں اور پرچہ دیں لیکن بعدمیں کہا گیا ایم این اے کاہاتھ ٹوٹ گیا ہے، ہم نے کہا اس کا میڈیکل کروائیں تو پھر کہا گیا کہ ایم این اے کے انگوٹھے کو گولی چھو کر گزری،ہم نے کہا ڈاکٹر سے لکھوا دیں کہ گولی انگھوٹھے کو چھو کر گزری ہے تو پرچہ دے دیتے ہیں۔پھر کہتے ہیں کہ گولی انگوٹھے کو چھو کر نہیں گزری بلکہ ایم این اے کے پاس سے گزری ہے،ایک ایم این اے کا کیا کام ہے کہ دوسرے صوبے کی پولیس کو پولنگ اسٹیشنز پر لے جائے، ساتوں حلقوں میں 53فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے،بلاول بھٹو کو ان کے لوگوں نے گمراہ کیا ہے۔