ایرانی قیادت دھوکے باز ہے آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائیگی، صدر ٹرمپ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی۔وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاملہ جلد کسی ایک طرف ہوجائے گا۔ یہ کوئی پیچیدہ چیز نہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلنا پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں نیوکلیئر ایشو پر بات ہوگی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس بات پر واضح ہے کہ ایران کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی فیس نہیں ہوگی۔ اگر کوئی اور چارج کرے گا تو امریکا بھی چارج کریگا۔امرکی صدر نے دعوی کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔

ایران کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ دستاویز پر دستخط کردے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو حد درجہ دھوکے باز قرار دیتے ہوئے تہران پر اپنے موقف میں تضاد کا الزام عائد کیا ہے جہاں وہ ایک طرف مذاکرات کے لیے منتیں کرتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ ایران کے سامنے صرف دو ہی راستے ہیں یا تو وہ کسی معاہدے پر پہنچے یا مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے۔انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا یا مکمل تسلیم و رضا حاصل نہیں ہو جاتی، ایران کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور جب تک ہم نہ چاہیں اس تک کچھ نہیں پہنچ سکے گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ دراصل اس مسئلے کا حل نکالنے کی بات کر رہا ہے

جو ایران نے دہائیوں سے پیدا کر رکھا ہے، چاہے وہ اس بات کا اعتراف کریں یا نہ کریں۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ زورِ بازو اس آبنائے کا نظام چلائیں گے، حالانکہ یہ پوری طرح امریکہ کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران بلاوجہ ڈینگیں مار رہا ہے کہ ہرمز کا آبنائے صرف وہی طاقت کے بل بوتے پر چلائے گا۔امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر امریکی بحریہ کے کنٹرول میں ہے اور مزید کہا کہ ایران کے خلاف ہماری اس ناکہ بندی کو کچھ لوگ امریکہ کی فولادی دیوار کہتے ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.