پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2ارب ڈالر ملنے کا امکان، پانچویں قسط کیلئے تیاریاں شروع

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کیلئے حکومت نے تیاری شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان 1.2ارب ڈالرکی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات آئندہ ماہ(ستمبر)ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی قسط کیلئے طے شدہ شرائط اور اسٹرکچرل بنچ مارکس پر عملدرآمد کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اگلے اقتصادی جائزہ پر پاکستان کی اقتصادی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں جائزہ مشن کے ساتھ 7ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات ہوں گے۔مذاکرات کامیاب ہونے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے اقتصادی جائزہ کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگی۔

ذرائع نے بتایاکہ حکومتی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والے مذاکرات میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آر ایس ایف پروگرام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کونئے بجٹ پر عمل درآمد میں پیشرفت سے بھی آٓگاہ کیاجائے گا اور اسٹرکچرل اصلاحات کے اہداف پر بجلی، گیس سیکٹرمیں گردشی قرضے کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ نجکاری پروگرام میں پیشرفت،زرمبادلہ ذخائر میں اضافے، پالیسی ریٹ اورمہنگائی کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ7ارب ڈالر کے ایکسٹنڈد فنڈ فسیلیٹیپروگرام(ای ایف ایف)کی پانچویں قسط کی مد میں پاکستان کو ایک ارب ڈالرملنے کا امکان ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے 20کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کی توقع ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.