اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں اور بحری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے، ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں اور بحری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی حکام اور یمن کی تسلیم شدہ حکومت سے رابطے میں ہے، واقعے کی مزید تفصیلات اور حالات جاننے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ جاری ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ تجارتی جہاز پر حملہ معصوم انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے
حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، حملے سے جہاز رانی کی آزادی اور سمندری سلامتی کو سنگین خطرہ ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی حکام اور یمن کی تسلیم شدہ حکومت سے رابطے میں ہے، واقعے کی مزید تفصیلات اور حالات جاننے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ جاری ہے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو فوری رابطہ کاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے۔