اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور علاقے میں موجود مشتبہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر تلاشی کا عمل جاری رکھا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حکام کے مطابق ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔