عدالت نے عمران خان کو جو ریلیف دیا وہ قانون کے مطابق نہیں، رانا ثنا ء اللہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں، ان کی شفا ہسپتال منتقلی کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جارہی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دوبارہ دائر کی جارہی ہے، نظرثانی کی درخواست کے بعد جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر عمل ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ نے جو ریلیف دیا وہ قانون کے مطابق نہیں ہے، میاں نواز شریف کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد بیرون ملک علاج کے لیے گئے تھے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی گئے ہے ان کے جواب کا انتظار ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے،ہسپتال منتقلی فیصلے پر نظرثانی دوبارہ دائر کردی، عدالتی فیصلے سے چیزیں واضح ہوجائیں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت آئین اور قانون کی پابند ہے، اپیل کا فیصلہ آج کل میں آ جائے گا فیصلے سے چیزیں واضح ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا حکومت اس بات پر کلیئر ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کریمنل جسٹس سسٹم متاثر ہوگا، سوال یہ ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماتحت عدالتوں پر بائنڈنگ ہوتا ہے، کیا اس فیصلے کے بعد پھر ہر قیدی کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا جائے گا؟ اس طرح تو پھر ماتحت عدالتوں کے پاس کوئی عذر ہی نہیں رہیگا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف جیل سے سرکاری سروسزہسپتال گئے تھے جہاں ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ نے تجویز کیا تھا کہ نواز شریف کا علاج بیرون ملک ہونا چاہیے، میڈیکل بورڈ کی تجویز پر نوازشریف کا علاج بیرون ملک ہوا اور حکومت نے اجازت دی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.