سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 49 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر مربوط کارروائیاں کیں۔ آپریشنز کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں 49 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔ کارروائیوں کے بعد علاقوں میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مزید تیز کیا جا رہا ہے، جبکہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور نیٹ ورک سے وابستہ عناصر کے خلاف بھی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.