اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر انداز میں برقرار رکھنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں چھ ماہ کی مدت کے لیے پاک فوج کی تین کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ تعینات ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 400 سے زائد بتائی گئی ہے۔
حکومتی فیصلے کے تحت پاک فوج کے دستے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فرائض انجام دیں گے اور امن و امان برقرار رکھنے، حساس مقامات کی سکیورٹی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی تعیناتی کا مقصد شہری علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانا اور ضلعی انتظامیہ کو ضرورت کے وقت اضافی معاونت فراہم کرنا ہے۔ پاک فوج کی تعیناتی مقررہ مدت کے لیے ہوگی، تاہم حالات کے مطابق اس میں تبدیلی کا فیصلہ متعلقہ حکام کی جانب سے کیا جا سکے گا۔