چاغی،تجارتی روٹ پر پانچ بڑی گاڑیاں مسلح افراد نےاپنےتحویل میں لے لئے

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔چاغی،تجارتی روٹ پر پانچ گاڑیاں مسلح افراد نے روک لیں چاغی کے علاقے دالبندین میں چارسر کے مقام پر تجارتی شاہراہ پر مسلح افراد کی جانب سے پانچ بڑی گاڑیوں کو تحویل میں لیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے تجارتی روٹ پر اچانک کنٹرول حاصل کرتے ہوئے کوئٹہ سے تفتان جانے والی تین جبکہ تفتان سے کوئٹہ آنے والی دو بڑی گاڑیوں کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

واقعے کے باعث تجارتی شاہراہ پر آمدورفت اور مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مسلح افراد نے گاڑیوں کو کس مقصد کے لیے روکا اور ان میں سوار افراد کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکام نے تاحال واقعے، گاڑیوں اور ان میں موجود عملے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

واقعے کے محرکات اور گاڑیوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں سرکاری سطح پر تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی مزید صورتحال واضح ہوسکے گی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.