اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مستونگ، کھڈکوچہ کے علاقے گرو کے مقام پر قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی کے پیش نظر قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، جبکہ شاہراہ پر آمدورفت کی بحالی کا فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کیا جائے گا۔
واقعے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔