کولپور تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی بڑی واردات

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئٹہ، کولپور تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر کریش پلانٹ میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور ایک گاڑی لے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد کریش پلانٹ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود قیمتی مشینری کو قبضے میں لینے کے بعد ایک گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و تشویش کی فضا پیدا ہوگئی، جبکہ متاثرہ افراد کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مسلح افراد کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور نقصان کا مکمل تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے چوری شدہ مشینری اور گاڑی برآمد کی جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جاسکے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.