اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مستونگ تحصیل کھڈکوچہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر انتظامیہ نے 23 اگست کی صبح 7 بجے سے تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کرفیو کے دوران بازاروں اور سڑکوں پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے، جبکہ اہم مقامات پر نگرانی کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کا نفاذ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔