دشمن نے مسلم ممالک میں تقسیم کی کوشش کی جیسے ناکام بنادیا گیا، شہباز شریف

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ دشمن نے پوری کوشش کی کہ خطے کے مسلمان ممالک میں تقسیم پیدا کریں، مسلمانوں میں تقسیم کی سازش کو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ناکام بنایا، امن دشمن عناصر مسلم ممالک میں نفرت پیدا کرنے میں ناکام رہے۔

گزشتہ روزقومی سیرت النبیؐ کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ترکیے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ ہوا۔ ترکیے اور سعودی عرب نے ہر اچھے اوربرے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

بھارت سے جنگ میں پوری قوم متحد تھی۔شہباز شریف نے فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے نبی کریمؐ کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منبر اور محراب سے محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کی یہ عظیم و شان کانفرنس ہماری قابل فخر قومی روایت ہے، اس مبارک اور بابرکت دن ملک کے ہر حصے سے ہر مسلک کے علما کرام،محققین ایک چھت تلے جمع ہوتے ہیں، یہ عظیم اجتماع اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اللّٰہ کے آخری رسول نبی کریم حضرت محمدؐ کے سائے میں ہم ایک ملت ہیں، نبی کریمؐ کی بے مثال اور بابرکت ہستی ہم سب کی پہچان ہے، نبی کریمؐ ہماری عزت اور ہماری جان ہیں آپ کا امتی ہونا ہمارا ایمان ہے، نبی کریمؐ کی بعثت پوری انسانیت کے لیے اللّٰہ کا احسان ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.