پمز واقعہ پر سب سے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، مصطفی کمال

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال واقعہ پر سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ جس کی بھی کوتاہی ہوئی ہے اسے کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میں نے خود کو احتساب کیلئے وزیراعظم کے آگے پیش کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ موضوعات پر بات کرنے سے روکا ہے

اب میں جا کر وزیراعظم شہباز شریف سے اس موضوع پر تفصیلی بات کروں گا۔وزیر صحت نے کہا کہ کوئی بھی چیز چھپے گی نہیں، ثبوت سامنے آئیں گے، اس پورے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اگر کسی نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی تو اس کو چھوڑیں گے نہیں، اس اندوہناک سانحے پر تعزیت کرتا ہوں، ایئرپورٹ سے سیدھا اسپتال پہنچا ہوں، یہاں سے وزیراعظم کے پاس جاں گا، انکوائری رپورٹ دو تین روز میں آجائے گی۔مصطفی کمال نے کہا کہ آگ بہت زیادہ تھی، بجھانے کیلیے 26 سلنڈرز استعمال کیے گئے، دوسرے دروازے پر گارڈ کی 24گھنٹے ڈیوٹی ہے

اسی دروازے سے نومولود چوری ہوتے تھے، انخلا کے راستے میں گارڈ کی ڈیوٹی ہے وہ 24گھنٹے وہاں ہوتے ہیں، بچوں کے چوری ہونے کی وجہ سے ایک دروازے پر گارڈ کی تعیناتی تھی۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے استعفیٰ دینے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم میرے باس ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں۔مصطفی کمال نے کہا کہ پمز ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت دلخراش واقعہ ہے، نرس کے مطابق 6بج کر 38منٹ پر اے سی میں اسپارک ہوا تھا۔ ویڈیو میں 6بج کر 39منٹ پر لوگوں کو مدد بلانے کے لیے دوڑتا دیکھا جاسکتا ہے۔ 6بج کر 40منٹ پر آگ پھیل چکی تھی، وارڈ میں بچوں کو آکسیجن لگی تھی، اسی آکسیجن نے شعلہ پکڑ لیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.