مکہ معاہدے سے بھارت سمیت دشمنوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، خواجہ آصف

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے باعث بھارت سمیت عالم اسلام کے دشمنوں کی نیندیں ضرور حرام ہو گئی ہیں تاہم یہ معاہدہ ہر گز کسی ملک کے خلاف اشتعال انگیزی کے لئے نہیں بلکہ خالصتا خطے کے امن و امان کو تقویت دینے کے لئے ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کل کے اجلاس کے دوران جذبات نہائت ہی دوستانہ اور اتحاد سے بھرپور تھے ۔ اجلاس میں مکہ معظمہ میں طے پانے والے دفاعی معائدے کا ڈھانچہ تشکیل دینے پر بات چیت ہوئی ۔ ابھی معاہدے کا سیکرٹیریٹ ، عہدیدار بنانا اور شرائط وضوابط بنانے ہیں اس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران معاہدے کو خطے میں امن کو تقویت دینے کے لئے موثر بنانے ، سیکرٹیری جنرل کے عہدے ، نئے ممبران کے لئے شرائط وضوابط اور مدت کے تعین سمیت دیگر ڈھانچہ جاتی امور پر بھی بات ہوئی پاکستان نے اس سلسلے میں ایک مسودہ پیش کیا جس کو کافی پذیرائی ملی ۔

معاہدے کا ڈھانچہ مکمل ہونے میں ابھی ایک ڈیڑھ ماہ کا وقت درکار ہے عمارت آئندہ ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا مزید ممالک کے معاہدے میں شمولیت کے لئے باقاعدہ شرائط وضوابط ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا آغاز اللہ کے گھر سے ہوا اور یہ یقینا عالم اسلام کے لئے بہترین ثابت ہو گا ۔

 

اورامت مسلمہ کے اتحاد کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معائدے سے بھارت سمیت عالم اسلام کے دشمنوں کی نیندیں حرام ضرور ہوئی ہیں تاہم یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف جارحیت کے لئے نہیں بلکہ خطے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہے ۔ جبکہ معائدے کے فریق تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ سب پر تصور کیا جائے گا ۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.