جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں جزوی ہڑتال ،معمولات زندگی متاثر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرولیم مصنوعات اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر شڑڈاؤں ہڑتال کی کال پرملک بھر میں کاروباری مراکز کہیں جزوی طور پر اور کہیں مکمل بند رہے جس سے نظام زندگی مفلوج رہا جبکہ کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد نے جلاؤگھیراوؤ شروع کیا، نامعلوم افراد نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور ٹائر نذر آتش کیے، نامعلوم افراد نے دو موٹر سائیکلیں بھی نذر آتش کیں۔

موسمیات، صفورا چورنگی اور اطراف میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے کاروبار بند کروا دیا گیا، صبح سویرے کھلنے والی دکانیں اور پیٹرول پمپس بند کروائے گئے۔ادھر، کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی جماعت اسلامی اور تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔کراچی بار کے مطابق کراچی بار کے تحت سندھ ہائی کورٹ سے پریس کلب تک مہنگائی کی خلاف پرامن ریلی نکالی گئی ۔ ہڑتال اور پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے وکلا اور سائلین کو سٹی کورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا ۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد یں کاروباری و تجارتی مراکز جزوی طور پر بندر ہیں، تاجروں نے جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک کی حمایت کر رکھی تھی ۔

سپر مارکیٹ، آبپارہ، جی ایٹ، جی نائن سمیت مختلف کاروباری مراکز میں زیادہ تر دکانیں بند رہیں۔ تاجروں نے امیر جماعت کی اپیل پر اپنے کاروبار بند کر دئیے۔امیرجماعت اسلامی کی کال پر ملک گیر ہڑتال کے سبب لاہور میں کوئینز روڈ، عابد مارکیٹ، ہال روڈ، مال روڈ، نسبت روڈ مارکیٹ، فیروزپور روڈ اور برنتھ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے ۔ہڑتال کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے، عوام کا مطالبہ ہے کہ لیوی بھتے کے خاتمے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں بھی پیٹرولیم لیوی، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف ہڑتال رہی ۔ضلع دیر کے تمام چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز مکمل بند رہے جبکہ ہڑتال کے سبب سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہوگئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تمام سیاسی جماعتوں نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کررکھا تھا جبکہ وکلا برادری نے بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے باعث عدالتی امورٹھپ ہوکررہ گئے ۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.