مقدمات کی جلد سماعت کیلئے اب شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا، چیف جسٹس

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مقدمات کی جلد سماعت کیلئے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا،مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر ڈال دی گئی ہے اور اب میرے کہنے پر بھی کوئی مقدمہ مقرر نہیں ہوتا۔فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر ڈال دی گئی ہے

اور اب میرے کہنے پر بھی کوئی مقدمہ مقرر نہیں ہوتاچیف جسٹس نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ ججز 3ماہ کی چھٹیاں کرتے ہیں، کس نے کہا کہ ججز 3ماہ کی چھٹی کرتے ہیں؟ ججز 3ماہ کے عرصے کے اندر ایک ماہ کی چھٹی کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے بتایا کہ ایک بینچ کے سامنے ایک ہی روز میں 75مقدمات مقرر ہوئے۔ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر موجود ہے

جبکہ 2افسران کاز لسٹ میں آنے والے مقدمات کو دوبارہ چیک کرتے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جلد سماعت کی درخواستوں کے لیے ایک بینچ تشکیل دیا جارہا ہے،جلد سماعت کے مقدمات سننے کے لیے شام کے وقت بھی بینچ بیٹھے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ شریعت اپیلیٹ بینچ ہر دو ماہ میں ایک ہفتے کے لیے بیٹھے گا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.