مذاکرات کے مخالف نہیں مگر بات چیت میں نیک نیتی ہونی چاہئے ،بیرسٹر گوہر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ یہ عجیب منطق ہے کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر غائب ہیں، سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنا چاہیے۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ عدالت نے معاملہ چیف جسٹس کو لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے بھجوا دیا ہے، ایسے فیصلے ہونے چاہئیں جو سب کیلئے یکساں ہوں۔

ہمارا صرف ایک ملاقات اور علاج کا مطالبہ تھالیکن عدالتی فیصلے پر بھی عمل نہیں کیا گیا، سیاسی انتقام کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے اور ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بانء پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ روز وکیل کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اگر یہ ملاقات پہلے ہو جاتی تو اتنا مسئلہ پیدا نہ ہوتا، سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مقدمات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

بیرسٹر سیف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع نہیں تھی کہ وہ اس طرح کی باتیں کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں کب ملاقات کی پیشکش کی گئی؟ ہم آج بھی ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ ہونے چاہئیں، ہم نے کبھی مذاکرات کی مخالفت نہیں کی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.