ن لیگ اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ سطحی ملاقات میں سیاسی بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تاہم دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ تمام مسائل افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں ہوئی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری اور رانا مبشر شریک ہوئے، جب کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ اپنا پانی، اپنا پیسہ، اپنی نہریں جیسے الفاظ انتہائی غیر مناسب ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے نیک دلی سے حکومت کا ساتھ دیا مگر اس نوعیت کے بیانات ناقابل قبول ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اسحاق ڈار کے مطابق کہ ہم پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور تمام مسائل بات چیت سے حل کر لیں گے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی وفد نے یہ بھی یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے اس معاملے پر بات کی جائے گی۔(ن) لیگ کے موقف کے مطابق پیپلز پارٹی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور اسے ناراض نہیں کیا جا سکتا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے مطابق کہ جمہوریت میں مذاکرات کے ذریعے ہر مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ میرا چیمبر ہر وقت ہر جماعت کے لیے حاضر ہے۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاسی بیانات کی بنیاد پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں اور باہمی تعاون کے ساتھ تمام چیلنجز کا سامنا کیا جا سکتا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.