سیکورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کی کمر توڑ دی13دہشتگرد مارے گئے

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔  بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 13 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے جبکہ علاقے میں مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران 18دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکا ر زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انٹی نارکوٹکس فورس لورالائی نے منشیات کے خلاف مسلسل آپریشنز کرتے ہوئے ضلع لورالائی کے مختلف علاقوں میں بھاری رقبے پر کاشت شدہ بنگ (چرس) کی فصل کو تلف کر دیا۔ایکسائز فورس نے پہلے مرحلے میں گندہ غوڑی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ایکڑ رقبے پر کاشت شدہ بنگ کی فصل کو تلف کیا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں سرکی جنگل اور فتح خان قلعہ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 10 ایکڑ رقبے پر مشتمل بنگ کی فصل کو جلا کر مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔

کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع کیچ میں کی، جہاں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دونوں آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے بھی نشانہ بنائے گئے اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گی اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.