۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔دفترِ خارجہ نے امریکہ میں گرفتار کیے گئے لقمان خان کی شہریت سے متعلق گردش کرتی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گرفتار شخص پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے اپنے بیان میں بتایا کہ کی گئی انکوائری کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہے جو ماضی میں مہاجر کے طور پر کچھ عرصہ پاکستان میں مقیم رہا۔
ترجمان کے مطابق مذکورہ افغان شہری نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ امریکہ میں گزارا ہے، اس لیے اسے پاکستان سے جوڑنے والی معلومات درست نہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس معاملے میں حقائق کی درستگی کو یقینی بنانا ضروری سمجھتا ہے اور کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لیے واضح موقف پیش کیا جا رہا ہے