نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی کرغیز صدر صادر ڑاپاروو سے ملاقات

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کرغیزستان کے صدر صادر ڑاپاروو سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی نیک خواہشات بھی صدر ڑاپاروو تک پہنچائیں۔

ملاقات میں پاکستان نے کرغیزستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کرغیزستان میں پاکستانی کاروباری برادری کی طے شدہ ملاقاتوں کے بارے میں بھی صدر ڑاپاروو کو بریفنگ دی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعاون کو نئی جہت دی جائے گی تاکہ تعلقات مزید مستحکم اور نتیجہ خیز بن سکیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.