ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے عصر حاضر کی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردانہ کارروائی کا ارتکاب کیا ہے۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے کے ذمہ دار قرار دیے جانے والے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے 4افراد کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف اور دیگر شریک ہوئے۔ایران کے شہید سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں 100ملکوں کے وفود سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔جنازہ گاہ اور تہران کی سڑکوں پر سیاہ لباس پہنے، انتقام اور انصاف کے حصول کی علامت سرخ پرچم لہراتے سوگواروں نے شہید رہبر کو الوداع کیا۔پیرکو صبح جنازے کا جلوس تہران سے قم جائے گا، تدفین سے پہلے آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کو عراق کے شہر نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا
آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے رواں برس 28فروری کو مشترکہ حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے سبب 8مارچ کو یعنی تقریبا 1ہفتے ہی میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا تھا تاہم شہید سپریم لیڈر کی فوری تدفین نہیں کی گئی تھی۔