اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے 27ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کی دی گئی کال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو انتظار کروا رہے ہیں، ہمیں تو اس کال کی سمجھ ہی نہیں آئی کہ اتنی دور کی تاریخ کیوں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب علیمہ خان سے پشاور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق سوال کیا گیا تو اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کیسا جلسہ ہوا ہے، میں نے جلسہ نہیں دیکھا۔سابق وزیراعطم کی ہمشیرہ سے جب تحریک انصاف کی لانگ مارچ کی کال کے حوالے سے سوال ہوا تو علیمہ خان نے جواب دیا کہ عمران خان مزید دو مہینے انتظار کریں؟ یہ لوگ عمران خان کو انتظار کروا رہے ہیں
ہمیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ آخر اتنی دور کی تاریخ کیوں دی گئی اس کے بعد جب صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس فیصلے سے قبل آپ سے مشاورت کی گئی تھی؟ اس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ ہم ان معاملات پر ڈسکشن نہیں کرتے، یہ پی ٹی آئی کا کام ہے۔بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی مضبوط ہیں، وہ قران پڑھتے ہیں اور ترجمہ پڑھتے ہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ دسمبر میں بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کو بتایا تھا کہ ان کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے اور نظر نہیں آ رہا۔ علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی کتابیں چھین لی ہیں۔