احتجاجی ریلیوں میں شرکاء نے عمران خان کی سیاسی سزا ختم کرو، ملکی آئین کو بحال کرو، جمہوریت کو بحال کرو، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی بحال کرو، ملک میں سویلین اتھارٹی بحال کرو، آمریت مردباد، جمہوریت زندہ آباد،عمران خان، علی وزیر، ماہرنگ بلوچ اور سیاسی اسیرو ں کو رہا کرو، تحریک تحفظ آئین پاکستان زندہ آباد کے فلگ شگاف نعریں لگائیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ ملک اس وقت جن ہمہ جہت بحرانوں کا سامنا ہے اس میں سرفہرست معاشی بحران ہے ساتھ ہی 26ویں، 27ویں آئینی ترمیمات کے ذریعے میڈیا اور عدلیہ کے آزادی کو پامال کیا گیا۔