طلال چوہدری کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصلہ محفوظ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصلہ محفوظ کر لیا،چیف الیکشن کمشنرکہتے ہیں کہ کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ خلاف ورزی کرے گا اور بچ جائے گا۔ جمعرات کو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت طلال چودھری کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ طلال چودھری کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ چکے ہیں۔

20 نومبر کو ڈی ایم او نے وارننگ جاری کی اورڈی ایم او نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے20 نومبر کو ہی 50 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا انہوں نے کہاکہ ڈی ایم او نے قانون کے تحت کارروائی نہیں کی انہوں نے کہاکہ طلال چودھری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کا مطلب ہے کہ وزیر جو مرضی کرتا رہے اسے کوئی نہ پوچھے اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کہاکہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مکمل اختیار رکھتا ہے اور طلال چودھری کے خلاف ویڈیو شواہد موجود ہیں۔

ڈی ایم او نے وزیر مملکت کو اثر و رسوخ کے باعث صرف وارننگ جاری کی ہے جس پر ممبر سندھ نے کہاکہ یہ ثابت کرنا ممکن نہیں کہ اثر و رسوخ استعمال ہوا ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے سینیٹر طلال چودھری کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کافیصلہ محفوظ کر لیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.