ؑ18ویں ترمیم نے وفاق کو مضبوط کیا، 27ویں ترمیم مزید مضبوط کرے گی‘ اعظم نذیر تارڑ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم نے وفاق کو مضبوط کیا، دیکھئے گا 27ویں ترمیم وفاق کو مزید مضبوط کرے گی۔ اسلام آباد میں معروف وکیل اور مصنف طلعت عباس خان کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 27ویں ترمیم سے متعلق رپورٹ پر بات کی جا رہی ہے، 27ویں ترمیم میں صرف آئینی عدالت قائم کی گئی، اس پر میثاق جمہوریت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام متفق تھے۔

سپریم کورٹ میں ایسا نہیں ہے کہ تمام صوبوں کی نمائندگی نہیں، ادھر جو کہا جاتا ہے کہ سندھ کے ججز یا پھر پنجاب کے ججز نے وہ کر دیا، وفاقی آئینی عدالت میں ایسا نہیں ہو گا۔ وہاں پر کسی صوبے کے ججز نہیں بلکہ ہر صوبے کی نمائندگی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بار سے ہمیشہ مثبت تنقید کی جاتی ہے، صحافی بھائیوں اور یوٹیوب ویڈیو کرنے والے خیال رکھا کریں کہ آئین کی منشا کیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے اور کالے کوٹ کا رشتہ اتنا مضبوط ہے کہ زندگی بھر قائم رہتا ہے۔ انہوں نے وکالت کو ایک مقدس پیشہ قرار دیتے ہوے کہا طلعت عباس خان نے اپنے تمام اہم کیسز اور تجربات کو ایک کتاب کی شکل دی۔

جس میں عاصمہ جہانگیر سے لیکر میاں نواز شریف کے مقدمات تک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا، صحافی اور یوٹیوب کے مواد تخلیق کرنے والے بھی آئین اور مثبت تنقید کا خیال رکھیں۔انہوں نے آئین کی 27 ویں ترمیم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کو شامل کیا گیا ہے، جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہوگی، اور یہ وفاق کو مزید مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے 18 ویں ترمیم نے وفاق کو مستحکم کیا تھا، ویسے ہی 27 ویں ترمیم بھی آئینی اکائیوں کی نمائندگی اور اتحاد کو فروغ دے گی۔تقریب میں وکلاء، صحافی اور آئینی ماہرین نے شرکت کی۔ اور طلعت عباس خان کی کتاب کے حوالے سے مثبت تبصرے کیے گئے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.