اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمداسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں۔مکہ معاہدہ کسی بھی موجودہ دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے کو ختم یا منسوخ نہیں کرتا۔تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بیرونی مسلح حملہ، تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔معاہدہ خطے کے ان ممالک کے لیے بھی کھلا ہے جو اس کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کریں۔
سوشل میڈیاایکس پر جاری ایک پیغام میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق اہم نکات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان 7اگست 2026کو مکہ مکرمہ میں طے پایا۔معاہدہ تینوں برادر ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔مکہ معاہدہ کئی سالوں سے جاری مشاورت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کا مقصد امن و سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں استحکام و خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔مکہ معاہدہ کسی بھی موجودہ دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے کو ختم یا منسوخ نہیں کرتا۔تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بیرونی مسلح حملہ، تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51کے تحت انفرادی اور اجتماعی دفاع کے حق سے ہم آہنگ ہے۔مکہ معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔معاہدہ خطے کے ان ممالک کے لیے بھی کھلا ہے جو اس کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کریں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اختلافات کو باہمی احترام، تعاون اور پرامن ذرائع سے حل کرنا معاہدے کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کے ساتھ پائیدار امن اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔مکہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔