تاریخی مکہ معاہدے سے امن کی راہیں ہموار ہوں گی، وفاقی وزراء

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے باہمی دفاعی معاہدے کو حکومتی رہنماؤں نے تاریخی سفارتی و دفاعی کامیابی، مسلم امہ کے اتحاد اور خطے میں امن و استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے معاہدے کو تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے مکہ معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے

اللہ تعالی نے پاکستان کو یہ اعزاز بخشا کہ وہ حرمین شریفین کا محافظ بنا۔انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ امن اور سلامتی کی ضمانت ہے اور پاکستان کو دنیا میں وہ مقام ملا ہے جس کی خواہش تمام ممالک رکھتے ہیں، مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہے، معاہدے کی خوشی میں پاکستان بھر میں تینوں ممالک کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے

تینوں ممالک کا معاہدہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ امن کی ضمانت ہے، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط رشتہ قائم ہے جب کہ مکہ دفاعی معاہدے سے خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے کے امن کے لیے متحد ہوئے ہیں اور مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے کہا کہ تاریخی معاہدہ ملکی قیادت کے ویژن کا عکاس ہے، اس سے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.