اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔آپریشن ردالفتنہ3کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری، 15خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں کارروائیوں کے نتیجے میں 15خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا
سیکیورٹی فورسزکی مثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اوران کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہے سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 15خوارج ہلاک کر دیے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔کارروائیوں کے نتیجے میں 15خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی مثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اوران کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔
میڈیار پورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی تحسین کی اور 15خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرکے فتن الہندوستان اور فتن الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ان شااللہ قوم کی حمایت سے بلوچستان سے فتن الہندوستان اور فتن الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔