پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور جلاؤ گھیراؤ چاہتی ہے،عون چوہدری

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء اور وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور جلاؤ گھیراؤ چاہتی ہے،عوام کے سامنے مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر ملک اور افواج پاکستان کا امیج تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،پی ٹی آئی کا بیانیہ مقبول نہیں بلکہ ملک اور افواج کیخلاف ہے جس کے ذریعے نفرت کے بیج بوہے جا رہے ہیں،معرکہ حق کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، یہ ٹولہ نہیں چاہتا کہ ملک میں استحکام آئے اور یہ ترقی کرے،ہم انکا مقابلہ کرینگے اور اور انہیں بے نقاب کرینگے۔

عون چوہدری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ اپنائے ہوئے ہے،باہر بیٹھے انکے حمایتی جھوٹے اور ملک دشمن بیانئے کے ذریعے عوام کو گمراہ اور ملک کو عدم استحکام کا شکارکرنے کی سازش کر رہے ہیں،معرکہ حق کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و احترام میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو پذیرائی مل رہی ہے،ا?ج ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ملک ترقی کر رہا ہیجو پی ٹی ا?ئی کو ہضم نہیں ہو رہی ہے کیونکہ یہ گروہ بالکل نہیں چاہتا کہ ملک ترقی کرے اور یہاں امن و سکون ہو،عوام کو سوچنا اور انہیں پہچاننا چاہیئے،یہ کشمیر اور غزہ پر احتجاج کیوں نہیں کرتے، انہیں عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے یہ غیر سنجیدہ لوگ ہیں جنہیں صرف ایک شخص کی فکر ہے، عوام انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئیمنتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں مگر یہ استعفے دیکر اسمبلیوں سے باہر آ جاتے ہیں، انہوں نے ملک کیخلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، ایک شخص کو رہا کروانے کیلئے پارٹی اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ ملک کیخلاف سازشیں کرنا شروع ہو گئی ہے، ہم انکی سازشوں کا مقابلہ کرینگے اور انہیں دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.