اُستمان نیوز۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کا بڑا سیاسی فیصلہ‘پی ٹی آئی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے،یہ رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا‘پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کیلئے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیارہے۔
اس مقصد کیلئے ہی پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی‘قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہو گا‘حکومت کو مذاکرات کیلئے محمود اچکزئی سمیت سیاسی رفقاء کی بانی سے ملاقات کرانا ہوگی