اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی صحت اور ان سے ملاقات کے معاملے پر کل تمام پارلیمنٹیرینز سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے، جمعرات کو اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا، اگر اس کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروائی گئی تو جمعرات کی رات 10بجے ملک بھر کے ہر چوک کو ڈی چوک بنا دیا جائے گا۔
27ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کی کال اپنی جگہ برقرار ہے، تاہم اس سے قبل عمران خان سے ملاقات اور ان کی صحت سے متعلق مطالبات کے لیے احتجاجی اقدامات کیے جا رہے ہیں، کل تمام پارلیمنٹیرینز سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوں گے اور وہاں دھرنا دیا جائے گا، مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس عمران خان کی صحت کے حوالے سے فیصلہ جاری کریں اور ان کی فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کو عمران خان سے ملاقات اور طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔
وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے معاملے کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ان کے خاندان اور ڈاکٹرز کو ان تک رسائی ملنی چاہیے، عدالتوں کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں کیونکہ اگر ججز بھی کسی کے آلہ کار بن کر فیصلے کریں گے تو پھر ملک اور نظام انصاف کس سمت جائے گا؟ 27ستمبر کے لانگ مارچ کی کال دیتے وقت عمران خان کی فیملی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا