ہر علاقے میں بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات ہیں، میر ظہور بلیدی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ نئی نسل کو منفی سرگرمیوں اور بے مقصد جنگ کا ایندھن بننے سے محفوظ رکھا جاسکے۔ نوجوان اپنی تعلیم اور مستقبل پر توجہ مرکوز کریں، کیونکہ مسلح تحریکیں بالآخر ختم ہوکر رہتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ شہید ایوب بلیدی ڈگری کالج بلیدہ میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں اساتذہ، طلبہ، ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ موجودہ دور میں کسی ملک کو طاقت کے زور پر توڑنا آسان نہیں۔ انہوں نے کردوں کی طویل مسلح جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی جنگ میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں

، تاہم بالآخر ہتھیار ڈالنے کی صورتحال پیدا ہوئی۔ بلوچ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کسی بے مقصد جنگ کا حصہ بننے کے بجائے اپنی تعلیم، ہنر اور مستقبل پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ منفی سرگرمیوں اور مسلح تحریکوں میں نوجوانوں کا استعمال ان کے مستقبل کے ساتھ پورے معاشرے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات کو نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری آرہی ہے تاہم کئی علاقوں میں اب بھی معیاری تعلیمی سہولیات کی کمی ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.