اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون ایران کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ امریکی و اسرائیلی جنگ کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا تینوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ اسلامی نیٹو کی شکل اختیار کر رہا ہے؟ جس پر اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی ضرورت نہیں
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ امریکہ کی طرف اسٹریٹجک تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے، تہران اس اتحاد میں تشویش کی کوئی وجہ نہیں دیکھتا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی اب بھی موجود ہے تاہم علاقائی ممالک کے باہمی تعاون سے امید ہے کہ تمام ممالک حالیہ برسوں کے واقعات کا گہرائی سے جائزہ لیں گے اور خطے کی اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں گے۔اسماعیل بقائی نے امریکہ کو مشرق وسطی میں عدم استحکام کی ایک بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خطے کو بیرونی طاقتوں کی ضرورت نہیں اور اس پیش رفت پر بھی توجہ دی جانی چاہیے
خطے کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ امریکہ کے ذریعے سلامتی حاصل کی جاسکتی ہے کیونکہ ایران کے مطابق امریکہ خود خطے میں عدم سلامتی کا ایک سبب ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ اسرائیل کو سیاسی اور سلامتی کے شعبے میں حمایت فراہم کرتا ہے، جس کے باعث اسرائیل کو کارروائیوں کی کھلی چھوٹ ملتی ہے، امریکی حمایت کے بغیر اسرائیل اس نوعیت کی کارروائیاں کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا
، موجودہ صورتحال میں اسرائیل کو جواب دہ بنانے یا قانونی کارروائی کے دائرے میں لانے کی کوششیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران اس وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر کوئی بات چیت نہیں کر رہا، ایران اور عمان کے درمیان بات چیت کا محور آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری راستہ قائم کرنا ہے تاکہ جہاز رانی کو محفوظ بنایا جاسکے۔