اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت پنجگور کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں دہشت گرد کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن، گولہ بارود ، مشین گن ،4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں
سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت پنجگور کے علاقے میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر کارروائی کی گئی جس میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود ،4 موٹر سائیکلیں اور مشین گن سمیت دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد وزیر اور دیگر دہشت گرد شہریوں ، تاجروں سے لوٹ مار اور بھتہ خوری سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور کارروائیوں میں ملوث تھے آپریشن رد الفتنہ تھری کلیئرنس جاری ہے۔