اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہا ہے، امریکی بحریہ نے پوری آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے ے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی تیز کرسکتا ہے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس کول پر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے ایران سے ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران سے ان تمام لوگوں کے لیے ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جنہیں متعدد تنازعات میں ہلاک یا زخمی کیا گیا۔ ٹرمپ ا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے مذاکرات یا کسی بھی سطح کی بات چیت میں ایران نے ہرجانہ نہیں مانگا، اچانک مطالبہ کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق ٹرمپ کے حمایت یافتہ امن منصوبے کو مسترد کر دیا، اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں ایک تقریب کے اختتام پر صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔خیال رہے کہ ایک ہفتے سے زائد عرصے تک بتدریج بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد نیتن یاہو نے اتوار کے روز واضح طور پر کہا کہ غزہ منصوبے کی مخالفت کرتا ہوں۔