۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی کومہ فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کر دیں۔انہوں نے کہا کہ اب مٹھائی بنتی ہی نہیں، آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔سینیٹر نے کہا کہ سی ایم کے پی نے امن جرگہ والا اچھا کام کیا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
وزیراعلیٰ کے پی، وزیر اعظم اور صدر سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں۔ میں چاہتا ہوں بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، یہ کوئی اچھی چیز نہیں، میں تو ان کا خیر خوا ہوں۔انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو اور احمد خان میرے بھائی ہیں، ابھی اپنے گھر پر ان کے ساتھ ناشتہ کرکے آرہا ہوں، انہوں نے کہاکہ یک نہیں بلکہ مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں اور وہ تینوں اس وقت پارلیمنٹ میں ہیں